ہم بیشتر اوقات ماس اور وزن کو ایک ہی چیز لیتے ہیں لیکن یہ دو مختلف مقداریں ہیں ماس کسی جسم میں موجود مادہ ہے اور وزن اس مادے پر لگنے والی کشش ثقل کی فورس یے۔
مختلف تہذیبوں نے ماس کو معلوم کرنے کے لیے مختلف سٹینڈرڈز اپناۓ جو کہ اکثر اوقات نیچرل چیزیں ہوتی تھیں جیسے کہ پتھر وغیرہ۔1795 میں پہلی بار فرانس میں کلوگرام کی تعریف"ایک لیٹر پانی کا ماس 4 ڈگری سینٹی گریڈ کے ٹمپریچر پر“ کے الفاظ میں کی گئی بعد میں کلوگرام کی تعریف تبدیل ہو گئی۔
Image credit goes to Gemini
انٹرنیشنل کانفرنس میں ماس کا سٹینڈرڈ کلوگرام رکھا گیا جو ایک خاص سیلنڈر کے ماس کے برابر تھا یہ سیلنڈر پلاٹینم اور اریڈیم کا الاۓ تھا جس میں پلاٹینم 90 ٪ اور اریڈیم 10٪ تھا۔اس سٹینڈرڈ کی کاپیز پوری دنیا میں تقسیم کر دی گئیں پاکستان میں یہ کاپی NPSL(National physical standard laboratory) میں موجود ہے۔
اس سٹینڈرڈ کے علاوہ ایک اور سٹینڈرڈ بھی استعمال ہوتا یے جو کہ amu یے دراصل ایک مول کاربن-12 کا ماس 12 گرام ہوتا ہے جہاں سے amu کی تعریف لی گئی:
12 g=6.02×10²³ atoms
1 amu=12/6.02×10²³ g
1 amu=1.66×10-²⁷ Kg
1 u=1 amu=1.66×10-²⁷ Kg
اچھا اب فرض کریں ہم کسی چیز کا ماس معلوم کرنا چاہتے ہیں فرض کریں لوہے کے ایک ٹکڑے کا۔اس کے لیے سب سے پہلے لوہے کا اٹامک ماس دیکھیں پھر اس کا 1u سے ضرب دیں اب اس ٹکڑے میں جتنے ایٹمز ہیں ان کو بھی حاصل کردہ جواب سے ضرب دے دیں اور اس طرح ماس آپ کے پاس نکل آۓ گا۔