ایکسلریشن کیا ہے؟ایکسلریشن کی علامت کیسے استعمال کی جاتی ہے؟
ایکسلریشن
اسراع ولاسٹی میں وقت کے لحاظ سے تبدیلی کو کہتے ہیں یعنی کہ ولاسٹی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ تبدیل ہو رہی ہو۔ اس پوسٹ میں ولاسٹی کی سمت کی اہمیت واضح ہو جاۓ گی اسراع کا کلیہ یہ ہے۔
a=(v−v₀)/∆t
v=Final velocity v₀=Initial velocity
اگر ابتدائ اور آخری ولاسٹی برابر ہو تو اسراع صفر ہو گا۔اگر ابتدائ ولاسٹی آخری ولاسٹی سے کم ہو تو اس کا اسراع مثبت ہو گا اس کا مطلب ہو گا کہ ولاسٹی بڑھ رہی ہے مثال کے طور پر ایک جسم کا اسراع 3ms-² ہے تو اس کا مطلب یہ ہو گا کہ ہر ایک سیکنڈ میں جسم کی ولاسٹی میں 3ms-¹ کا اضافہ ہو رہا ہے۔اسی طرح اگر کسی جسم کی ابتدائ ولاسٹی آخری ولاسٹی سے زیادہ ہو تو اسراع منفی ہو گا جس کا مطلب ہے کہ ولاسٹی کم ہو رہی ہے فرض کریں کہ ایک جسم کی ابتدائ(initial) ولاسٹی 5ms-¹ ہے اور اس کی آخری (فائنل) ولاسٹی 1ms-¹ ہے اور ولاسٹی میں یہ تبدیلی 2s میں واقع ہوئ تو اس کا اسراع ہو 2ms-²– ہو گا:
a=(1–5)/2 »»»⟩ –2ms-²
اس اسراع کا مطلب یہ گا کہ جسم کی سمتار میں ہر ایک سیکنڈ میں 2ms-¹ کی کمی ہو رہی ہے اس مثال میں سمتار میں تبدیلی کے لیے 2 سیکنڈ لگے اور اسراع 2ms-² ہے تو پہلے سیکنڈ میں ولاسٹی میں 2ms-¹ کی کمی ہوئ اور اگلے میں بھی اس طرح ولاسٹی کم ہو کر 1ms-¹ پر آ گئی۔
ایکسلریشن کی علامت کا فیصلہ کیسے کیا جاۓ؟
ایکسلریشن کی علامت تھوڑی کنفیوزنگ ہوتی ہے اکثر کتابوں میں ایکسلریشن کے ساتھ لگی علامت اس کی سمت کو ظاہر کرتی ہے اگر علامت سمت کو ظاہر کر ہی ہے تو اس کا اندازہ،ولاسٹی بڑھ رہی ہے یا کم ہو رہی ہے،کا اندازہ درج زیل باتوں سے لگا سکتے ہیں:
- اگر ولاسٹی اور ایکسلریشن کی سمت ایک ہی ہو تو ولاسٹی بڑھ رہی ہو گی
- اگر سمت مخالف ہو تو ولاسٹی کم ہو رہی ہو گی۔
ایک مثال سے سمجھتے ہیں فرض کریں ایک کار ریسٹ پر ہے اور فورس لگنے پر اس میں 25ms-¹ کی ولاسٹی 5s میں پیدا ہو جاتی ہے یہاں پر ایکسلریشن 5ms-² ہے ایکسلریشن بھی مثبت سمت میں ہے اور ولاسٹی بھی اس لیے ولاسٹی اور ایکسلریشن کی سمت ایک جیسی ہے اس لیے ولاسٹی بڑھ رہی ہو گی۔
ایک کار 50ms-¹ کی ولاسٹی سے x-axis پر سفر کر رہی ہے کہ ایک دم ڈرائیور کار کو بریک لگاتا ہے اور کار کی ولاسٹی 10s کم میں ہو کر 5ms-¹ پر آ جاتی ہے۔اس کا ایکسلریشن معلوم کرتے ہیں۔
v₀=50ms-¹ v=5ms-¹ ∆t=10 s a=?
a=(v-v₀)/∆t
a=(5-50)/10
a=–4.5ms-²
![]() |
| Image credit:Alifbeyilam |
یہاں پر ولاسٹی کی سمت x-axis+ پر ہے اور ایکسلریشن کی سمت x-axis– پر ہے دونوں کی سمت چونکہ الٹ ہے اس لیے ولاسٹی کم ہو رہی ہے۔
مشقی سوال:ایک چلتی ہوئی بس چیک پوسٹ آنے کی وجہ 5s میں 3ms-² کے ایکسلریشن کے ساتھ رک جاتی ہے۔بس کو بریک لگانے سے پہلے اسپیڈ کیا تھی؟؟
