ولاسٹی اور سپیڈ کیا ہے؟ولاسٹی اور اسپیڈ میں کیا فرق یے؟

Anees Ur rehman
0

 

ولاسٹی اور سپیڈ کیا ہے؟ولاسٹی اور اسپیڈ میں کیا فرق یے؟

اسپیڈ اور ولاسٹی:


ایک جسم کارتیسمی مستوی کے اوریجن پر موجود ہے،ایک فورس لگنے سے جسم x-axis+ کے 30m میٹر پر پہنچ جاتا ہے۔


∆x=30 m


فرض کریں یہ فاصلہ طے کرنے میں 5سیکنڈ لگے۔


∆t=5 s


جسم کی رفتار معلوم کرنے کے لئے طے کردہ فاصلے پر اُس وقت کو تقسیم کریں گے جو اس نے یہ فاصلہ طے کرنے میں لگایا یعنی:


v=∆x/∆t
v=30 m/5s   »»»  v=6ms−¹


اس رفتار کا مطلب ہے کہ جسم ایک سیکنڈ میں 6m کا فاصلہ طے کر رہا ہے پہلے سیکنڈ میں  جسم نے 6m میٹر فاصلہ کیا اگلے سیکنڈ میں جسم نے پھر 6m فاصلہ طے کیا اس طرح دو سیکنڈز میں طے کردہ فاصلہ 12m ہے اور 5سیکنڈز میں طے کردہ فاصلہ 30m ہو جاۓ گا۔


یہ اسپیڈ(رفتار) ہے لیکن ولاسٹی(سمتار) الگ شے ہے رفتار ایک سکیلر مقدار ہے جس کی سمت کی ضرورت نہیں ہوتی جبکہ ولاسٹی ایک ویکٹر مقدار ہے جس کی سمت کی بھی ضرورت ہوتی ہے آسان الفاظ میں رفتار ولاسٹی کا میگنیٹیوڈ ہوتی ہے ولاسٹی معلوم کرنے کے لیے فاصلے کی جگہ ڈسپلیسمنٹ کی قیمت لکھنی ہو گی اور اس کی سمت وہی ہو گی جو ڈسپلیسمنٹ کی ہو گی۔


رہی بات اس کی سمت کی تو اگر جسم ایک(فرض کریں y-axis) پر سفر کر رہا ہے تو اس کے ساتھ پلس یا نفی کی علامت لگا دیں گے یا پھر یونٹ ویکٹر کا استعمال کریں گے۔


ولاسٹی کے ساتھ جب بھی ڈیل کریں گے تو اس کی سمت دینا لازمی ہو گا۔مثال کے طور پر اگر ایک جسم x-axis+ پر 6میٹر فی سیکنڈ سے سفر کر رہا ہے تو اس کی سمتار یہ ہو گی:


v=6 ms-¹


اگر x-axis- پر سفر کر رہا ہو تو اس کی سمتار بھی نفی ہو جاۓ گی:


v=—6 ms-¹

Image credit:Alifbeyilam


رفتار کے یونٹ:

رفتار اور ولاسٹی کا یونٹ ایک ہی ہے ویسے تو  رفتار کے کئی یونٹ بناۓ جا سکتے ہیں لیکن ان سب میں دو یونٹ اہم ہیں ایک ms-¹ اور دوسرا Kmh-¹۔
اگر رفتار ms-¹ میں دی گئی ہے تو رفتار کو 36/10 کے ساتھ ضرب دے کر Kmh-¹ میں تبدیل کیا جا سکتا ہے اور اگر رفتار Kmh-¹ میں دی گئی ہے تو 10/36 کے ساتھ ضرب دے کر ms-¹ میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

مشقی سوال:ایک کار لاہور سے اسلام آباد کے لئے نکلتی ہے فرض کریں راستے میں بھیرہ انٹرچینج تک 120Kmh-¹کی رفتار سے چلیں تو ایک گھنٹے میں پہنچ سکتے ہیں اگر کار 45min 120Kmh-1 کی رفتار سے چلتی رہتی ہے اور پھر کار خراب ہو جاتی ہے بقیہ سفر اگر 1 گھنٹہ میں طے کرنا ہو تو ڈرائیور کو ڈیزل لینے کے لیے کتنی رفتار سے دوڑنا پڑے گا؟؟؟

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)