پوزیشن اور فاصلہ میں کیا فرق ہے؟

Anees Ur rehman
0

پوزیشن اور فاصلہ

آج ہم میکانیات کی ابتدائی اصطلاح پوزیشن کو جانیں گے۔

اگر آپ ایک کمرے میں میں موجود ہوں جس میں ایک میز بھی ہو اور آپ سے پوچھا جائے میز کہاں پر ہے اس کی پوزیشن یا لوکیشن بیان کریں تو شاید آپ کہیں کہ میز کمرے میں موجود ہے لیکن فزکس کے لیے یہ انفارمیشن ناکافی ہے اس مسئلے کے حل کے لیے کارتیسمی مستوی(Coordinates) متعارف کروائی گئی۔پوزیشن کو بیان کرنے کے لئے اس کے کوآرڈینیٹس(axis) تین قسم کے ہوتے ہیں:

X,Y,Z

ان تین کوآرڈینیٹس کی مدد سے ہم کسی بھی شے کی پوزیشن بتاتے ہیں اگر کسی شے کی پوزیشن صرف xاور Y سے ہی بیان کی جا سکتی ہے تو وہ دو جہت(two dimension) میں موجود ہے بصورت دیگر تین جہت(three dimension) میں ہو گی۔

تینوں ایکسز جہاں پر ایک دوسرے کو کراس کرتے ہیں اس کو اوریجن(origin) کہتے ہیں اوریجن وہ ریفرنس پوائنٹ ہوتا ہے جہاں سے ہم کسی جسم کی پوزیشن بتا سکتے ہیں شاید یہ باتیں ایسے سمجھ میں نہ آئیں لیکن فزکس میں ان کی بہت اہمیت ہے اس لیے ساتھ میں تصویر لگا کر ہر چیز واضح کر دی ہے پوزیشن کو بیان کرنے سے پہلے دو تین باتیں زہن نشین کر لیں۔

  • ایکس ایکسز دائیں جانب مثبت اور بائیں جانب منفی ہوتا ہے
  • وائ ایکسز سامنے کی جانب مثبت اور الٹ سمت میں منفی ہوتا ہے
  • زیڈ ایکسز اوپر کی جانب مثبت اور نیچے منفی ہوتا ہے

آپ ان ایکسز کو اپنے سے بھی ترتیب دے سکتے ہیں لیکن اکثر کتابوں میں ترتیب یہی ہوتی ہے۔

اب ایک مثال سے کسی جسم کی پوزیشن سمجھتے ہیں فرض کریں ایک جسم کی پوزیشن یہ ہے:

(5,3) m

(X,Y)

غور کریں کہ پوزیشن صرف دو کوآرڈینیٹس کی مدد سے بیان کی جا رہی ہے جس کا مطلب ہے کہ جسم دو جہت(X,Y) میں ہے اس پوزیشن کا مطلب کیا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ اس جسم تک پہنچنے کے لئے آپ کو 5m فاصلہ ایکس ایکسز پر طے کرنا ہو گا پھر وہیں سے 3m وائ ایکسز پر چلیں گے تو آپ اس جسم تک پہنچ جائیں گے۔

ایک اور مثال سے لیں:

(3,4,5)m

(X,Y,Z)

یہ پوزیشن بتا رہی ہے کہ جسم تین جہت میں ہے اس پوزیشن کا مطلب ہے کہ جسم تک پہنچنے کے لئے 3m ایکس ایکسز پر سفر کریں پھر وہیں سے 4m وائ ایکسز پر،پھر وہیں سے 5m زیڈ ایکسز پر سفر کریں تو آپ اس جسم تک پہنچ جائیں گے۔

اہم بات:اکثر کتابوں میں پہلا کوآرڈینیٹ X دوسرا Y اور تیسرے نمبر پر Z ایکسز ہوتا ہے۔اس لیئے پہلی قیمت X کی ہو گی،دوسری Y کی اور تیسری Z کی ہو گی۔


فاصلے کی پیمائش

رض کریں کہ ایک جسم ایکس ایکسز کے 20 میٹر پر ہے تو اس کا اوریجن سے فاصلہ بھی اتنا ہی ہو گا لیکن فاصلہ ہمیشہ دو پوائنٹس کے درمیان ڈفرینس ہوتا ہے۔یہاں پر ابتدائ پوزیشن 0 ہے اور آ خری پوزیشن 20 میٹر ہے ان دونوں کا فرق 20 ہے۔

x₀=0 , x₁=20

∆x=20

ایک اور مثال سے سمجھیں ایک جسم x₀=5 m ہے اور وہ حرکت کرتا ہوا x₁=15 m میٹر تک پہنچ جاتا ہے تو اس نے 10m کا فاصلہ طے کیا ہے۔

x₀=5 m , x₁=15 m

∆x=10m

اب سوال یہ ہے کہ اس نے یہ فاصلہ کتنے وقت میں کتنی اسپیڈ سے طے کیا اگلی پوسٹ اسی بارے میں ہو گی۔


مشقی سوال:ایک جسم کی پوزیشن X=5m ہے(الف) جسم 23m کا فاصلہ کرتا ہے اب اس کی پوزیشن کیا ہو گی (ب) اگر جسم 23m کا فاصلہ طے کرنے کے بعد 9m الٹ سمت میں چلے تو 

پھر پوزیشن کیا ہو گی؟؟


Image credit:Alifbeyilam

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)