ہم کیسے دیکھتے ہیں؟؟
دیکھنے کے لیے روشنی کی ضرورت ہوتی ہے جب یہ روشنی کسی جسم پر پڑتی ہے تو جسم اس کا کچھ حصہ جزب کر لیتا ہے اور بقیہ ریفلیکٹ۔
ریفلیکٹ شدہ روشنی جب ہماری آنکھوں سے ٹکراتی تو ہمیں وہ جسم نظر آتا ہے اگر جسم ساری کی ساری روشنی جزب کر لے تو ہمیں کچھ نظر نہ آئے۔جیسا کہ سیاہ ہو۔
ہم مختلف رنگ کیسے دیکھتے ہیں؟؟
دراصل سورج کی روشنی سات مختلف فریکوئنسیز اور اس لیے ویولینتھ بھی، کی ہوتی ہیں اگر ہم ان ساتوں کو الگ الگ کر لیں تو ہمیں مختلف رنگ نظر آئیں گے۔جب یہی مختلف ساتوں ویولینتھ کی روشنی جسم پر پڑتی تو جسم ان میں سے کچھ ویولینتھ کی روشنی کی جزب کرلیتا ہے اور جس ویولینتھ کی ریفلیکٹ ہوتی ہیں ہمیں وہی رنگ نظر آتا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ کسی بھی جسم کا کوئ رنگ نہیں ہوتا بلکہ یہ رنگ اس جسم سے ریفلیکٹ ہونے والی ویولینتھ کی وجہ سے ہوتا ہے اسی طرح کالا رنگ دنیا میں موجود ہی نہیں اگر کوئ شے کالی نظر آ رہی ہے تو اس کا مطلب کہ وہ شے ساری روشنی جزب کر رہی ہے اور ہم اس کے اطراف سے روشنی کی ریفلیکشن کی وجہ سے اس کی موجودگی کو محسوس کر رہے ہیں۔
![]() |
| Image credit:Gemini |
