فیوژن ری ایکشن،سورج کس اصول پر اربوں سالوں سے روشنی خارج کر رہا ہے؟

Anees Ur rehman
0
فشن ری ایکشن میں ایک نیوکلیائ دو ایسے نیوکلیائ میں ٹوٹتا ہے جن کی نفصالی یا بائینڈنگ انرجی پر نیوکلیون ذیادہ ہوتی ہے لیکن ایسا بھی تو ہو سکتا ہے کہ دو نیوکلیائ مل کر ایک نیوکلیئس بنا دیں اور بننے والے نیوکلیئس کی نفصالی توانائ پر نیوکلیون ذیادہ ہو جب کہ بنانے والے نیوکلیائ کی نفصالی توانائ پر نیوکلیون  کم ہو ایسے تعامل کو فیوژن ری ایکشن کہتے ہیں یعنی کہ دو نیوکلیائ آپس میں فیوز ہو جاتے ہیں اور ایک نیا نیوکلیئس بنتا ہے فیوژن ری ایکشن کی مشہور مثال میں دو ہائڈروجن مل کر ایک نیا نیوکلیئس بنا دیتے ہیں جو کہ ہیلییم ہے اس تعامل کی مساوات کچھ یوں ہو گی:

¹₁H   +   ³₁H  →  ⁴₂He  +  Q

یہاں پر Q سے مراد خارج ہونے والی توانائ ہے فیوژن تعامل سے خارج ہونے والی توانائ فشن ری ایکشن کی نسبت ذیادہ ہوتی ہے کیونکہ فیوژن ری ایکشن میں انرجی پر نیوکلیون ذیادہ خارج ہوتی ہے ہیلیئم کو ہی ڈیوٹران سے بھی تیار کیا جاسکتا ہے جس کی مساوات یہ ہے:

²₁H  +  ²₁H  →  ⁴₂He  +  Q

ایک اور مساوات بھی ہے

²₁H  +  ³₁H  →  ⁴₂He  +  ¹₀n  +  Q 
لیکن اس تعامل کے ساتھ ایک مسئلہ ہے وہ یہ کو اس تعامل میں ضروری نہیں کہ پروڈکٹ ہیلیئم ہی ہو بلکہ ہیلیئم کی بجاۓ اور پروکٹ بھی بن سکتے ہیں ممکنہ ری ایکشن یہ ہو سکتے ہیں

²₁H  +  ²₁H  →  ³₁H  +  ¹₀n  +  Q
²₁H  +  ²₁H  →  ³₂He  +  ¹₀n  +  Q

یہ وہ ممکنہ ری ایکشنز ہیں جو کہ ہیلیئم_4 کی بجاۓ ہو سکتے ہیں ان دونوں ممکنہ ری ایکشنز میں 1Mev پر نیوکلیون توانائ خارج ہوتی ہے یہ توانائ فشن ری ایکشن میں خارج ہونے والی پر نیوکلیون توانائ کے تقریبا برابر ہے جو کہ 0.9Mev ہے لہذا اگر یہ پروڈکٹس حاصل ہوں تو ان کا کوئ فائدہ نہیں ہے فیوژن ری ایکشن میں اوسطاً 25Mev انرجی خارج ہوتی ہے یہ بات سچ ہے کہ اس تعامل سے بہٹ ذیادہ توانائ ملتی ہے لیکن اس ری ایکشن کو شروع کروانا انتہائ مشکل ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ فشن ری ایکشن میں نیوٹران یورینیئم سے تعامل کرتا ہے نیوٹران پر کوئ چارج نہیں ہوتا اس لیۓ اس ری ایکشن کو کروانا آسان ہے لیکن فشن ری ایکشن کے برعکس فیوژن ری ایکشن میں دو پوزیٹو چارج رکھنے والے نیوکلیائ ایک دوسرے سے ری ایکشن کرتے ہیں جب وہ ایک دوسرے کے قریب آتے ہیں تو دونوں پر مثبت چارج رکھنے کی وجہ سے ریپلسو فورسز پیدا ہو جاتی ہیں اس لیۓ ان دونوں نیوکلیائ کو ایک دوسرے کے قریب لانا مشکل ہے اور بہت ذیادہ توانائ دینا پڑتی ہے۔

   فیوژن ری ایکشن کیسے کروایا جاتا ہے؟؟ اس کے دو مختلف طریقے ہیں پہلے طریقے میں دو نیوکلیائ کو ایکسلریٹر میں پہت ذیادہ سپیڈ دی جاتی ہے جپ بہت ذیادہ سپیڈ سے دو نیوکلیائ ٹکرائیں گے تو وہ آپس میں تعامل کر جائیں گے اس طریقہ کو تحقیق کے مقاصد میں ذیادہ استعمال کیا جاتا ہے اور اس کو توانائ حاصل کرنے کے لیۓ استعمال نہیں کیا جاتا۔

   اس کے علاوہ ایک اور طریقہ بھی ہے جس سے دو نیوکلیائ کو آپس میں ٹکرا کر ری ایکشن کروایا جاتا ہے یہ طریقہ اس اصول پر کام کرتا ہے کہ جب ہم دو ایٹمز کو بہت ذیادہ ٹمپریچر دیتے ہیں تو ان کی کائ نیٹک انرجی بڑھ جاتی ہے جس کا مطلب ہوا کہ ان کی سپیڈ بڑھ جاتی ہے پھر اس ہائ سپیڈ سے دو نیوکلیائ کو ٹکروا کر ری ایکشن کروایا جاتا ہے اس طریقہ کے لیۓ بہت ذیادہ توانائ حرارت کی شکل میں درکار ہوتی ہے ایک اندازے کے مطابق فیوژن ری ایکشن شروع کروانے کے لیۓ تقریبا 10 ملین سینٹی گریڈ کا ٹمپریچر درکار ہو گا یہاں سے اندازہ لگائیں کہ کتنی بڑی مقدار میں توانائ درکار ہو گی اس لیۓ کہا جاتا ہے کہ فیوژن ری ایکشن سے بے شک بہت ذیادہ توانائ ملتی ہے لیکن اس ری ایکشن کو شروع کروانے کے لیۓ بہت ذیادہ توانائ کی ضرورت ہوتی ہے سورج اسی فیوژن ری ایکشن کے اصول پر توانائ پید کر رہا ہے اور انسان بھی کوشش کر رہا ہے کہ وہ کوئ مصنوعی سورج تیار کر لے بلکہ چین نے اسی اصول پر مصنوعی سورج تیار کر لیا ہے۔
Image credit:Gemini

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)