نیوکلیئر ری ایکٹر کی اقسام جاننے سے پہلے فشن چین ری ایکشن جان لیتے ہیں کیونکہ اس چین ری ایکشن کو سمجھے بغیر اقسام کو سمجھنا مشکل ہو گا۔
فرض کریں ہمارے پاس بیس یورینیئم_235 ایٹمز ہیں ہم ایک کم انرجی نیوٹران یورینیئم ایٹم سے ٹکراتے ہیں وہ نیوٹران یورینیئم_235 کا ایٹم جذب کر لے گا اور اور یورینیئم_236 میں تبدیل ہو جاۓ گا یورینیئم_236 انتہائ غیر قیام پذیر ہے اس لیۓ فوراً ٹوٹ کر کریپٹان اور بیریئم میں تبدیل ہو جاۓ گا اور ساتھ میں تین نیوٹران خارج کر گا یعنی اس طرح:
²³⁵₉₂U + ¹₀n → ¹⁴¹₅₆Ba + ⁹²₃₆Kr +3¹₀n
یہاں پر تین نیوٹران خارج ہو رہے ہیں اور یہ تینوں نیوٹران مزید تین یورینیئم_235 ایٹمز کے ساتھ ری ایکٹ کرے گا تینوں ایٹمز مزید تین تین نیوٹران خارج کریں گے مطلب کہ کل نیوٹران اب ہمارے پاس نو ہو جائیں گے یہ نو نیوٹران مزید نو یورینیئم_235 ایٹمز کے ساتھ ری ایکشن کریں گے قابل غور بات یہ ہے کہ پہلے ایک ایک یورینیئم ایٹم ٹوٹ رہا تھا لیکن اب آہستہ آہستہ ٹوٹنے والے یورینیئم ایٹمز کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے جس کا مطلب ہوا کہ ری ایکشن تیز ہوتا جا رہا ہے یہ ری ایکشن ایک وقت انتہائ تیز ہو جاۓ گا جس کو ہینڈل کرنا مشکل ہو جاۓ گا۔
![]() |
| Image credit:Alifbeyilam |
اس تصویر کو سمجھیں یہاں پر ایک نیوٹران ایک یورینیئم ایٹم سے ٹکرا رہا ہے لیکن یورینیئم سے خارج ہونے والے نیوٹران مزید ایٹمز کے ساتھ ری ایکٹ نہیں کر پا رہے کیونکہ وہ اس سطح سے باہر نکل جاتے ہیں جہاں پر یورینیئم ہے۔
![]() |
| Image credit:Alifbeyilam |
اب اس تصویر کو دیکھیں یہاں پر ایک نیوٹران ایک یورینیئم کے ایٹم سے ٹکرا رہا ہے لیکن خارج ہونے والے نیوٹرانز مین سے ایک نیوٹران یورینیئم کے ساتھ ری ایکٹ کر جاتا ہے جب کہ پچھلے کیس میں کوئ بھی خارج ہونے والا نیوٹران کسی یورینیئم ایٹم کے ساتھ ری ایکٹ نہیں کرتا۔
![]() |
| Image credit:Alifbeyilam |
اس تصویر کو دیکھیں تو یہاں پر خارج ہونے والے تینوں نیوٹران یورینیئم کے ساتھ ری ایکٹ کر جاتے ہیں یہ وہ حالات ہیں جن میں ہم مرضی کے مطابق ری ایکشن کی اسپیڈ کنٹرول کر سکتے ہیں اب بات کرتے ہیں نیوکلیئر ری ایکٹرز کی اقسام کی۔
نیوکلیئر ری ایکٹر کی دو اقسام ہوتی ہیں پہلا ہے تھرمل ری ایکٹر اور دوسرا ہے فاسٹ ری ایکٹر۔
تھرمل ری ایکٹر میں نیوٹران کی اسپیڈ کم کر دی جاتی ہے تاکہ وہ پہلی اسپیڈ کے مطاق ری ایکن کو جاری رکھ سکیں نیوٹران کی اسپےڈ کم کرنے کے لیۓ بھاری پانی یا ہائیڈروکاربن کا استعمال کیا جاتا ہے اور اس میں ایسی یورینیئم استعمال کی جاتی ہے جس میں یورینیئم_235 کی مقدار ذیادہ ہو جو کہ عموما دو سے چار فیصد ہوتی ہے کیونکہ قدرتی طور پر یورینیئم کے اس آئسوٹوپ کی مقدار کم ہوتی ہے جو کہ ایک فیصد سے بھی کم ہے
فاسٹ ری ایکٹر میں نیوٹران کی اسپیڈ کو کم نہیں کیا جاتا بلکہ اسے مزید آگے ری ایکشن جاری رکھنے کی اجازت دی جاتی ہےلیکن اس میں یورینیئم_238استعمال کی جاتی ہےجس کو پلوٹونیم بنانے کے لیۓ استعمال کیا جاتا ہے پلوٹونیم کچھ اس طریقے سے بنتی ہے:
²³⁸₉₂U + ¹₀n → ²³⁹₉₃Np + ⁰̠₁e
²³⁹₉₃Np → ²³⁹₉₄Pu + ⁰̠₁e
پلوٹونیم حدصل کرنے کے لیۓ تیز رفتار نیوٹران درکار ہوتے ہیں اس لیۓ ماڈریٹر کے ضرورت نہیں ہوتی دلچسپ بات یہ ہےکہ جب یورینیم_238 پہلے یورینم_239 میں تبدیل ہوتا ہے لیکن یہ صرف 23.5 منٹ کے لیے ہی رہتا ہے اور پھر نیپچونیم میں ٹوٹ جاتا ہے نیپچونیم 2.4 دنوں کے لیے رہتا ہے اور پھر پلوٹونیم میں ٹوٹ جاتا ہے اس طرح پلوٹونیم فاسٹ نیوکلیئر ری ایکٹر میں تیار کیا جا سکتا ہے


