اگر کسی تار میں سے کرنٹ گزر رہا ہو تو اس کا کیا اثر ہو سکتا ہے یہ اثر تین قسم کے ہو سکتے ہیں پہلا یہ کہ کرنٹ گزرنے سے میگنیٹک فیلڈ پیدا ہو جاۓ دوسرا یہ کہ کرنٹ گزرنے سے تار گرم(حرارتی اثر) ہو جاۓ اور تیسر برق پاشیدے یا الیکٹرو لائسز ہے۔
مقناطیسی اثر(میگنیٹک فیلڈ):-
جب چارجز حرکت کرتے ہیں تو ان کے گرد میگنیٹک فلیڈ پیدا ہو جاتی ہے اسی طرح جب چارجز کسی کنڈکٹر میں سے گزر رہے ہوتے ہیں تو ان کی وجہ سے تار کے گرد میگنیٹک فیلڈ پیدا ہو جاتا ہے یہ میگنیٹک فیلڈ بہت گرد بہت کارآمد ہے کیونکہ اسی میگنیٹک فیلڈ کی وجہ سے ہی موٹریں چل رہی ہیں اور بہت سے کام لیۓ جا رہے ہیں تار کے گرد پیدا ہونے والے میگنیٹک فیلڈ کی طاقت کا انحصار کرنٹ پر چارجز پر موجود توانائ پر ہے اور کرنٹ کے مقدار پر ہے۔
حرارتی اثرات(ہیٹنگ ایفیکٹس):-
جب ایک تار میں سے کرنٹ گزرتا ہے تو اس تار کے اندر کچھ رزسسٹنس بھی ہوتی ہے یعنی کہ کرنٹ کو گزرنے سے روکتی ہے کیونکہ الیکٹرون ایٹم کے ساتھ ٹکرا رہے ہوتے ہیں جب یہ ٹکراؤ بڑھ جاتا ہے تو اس ٹکراؤ کی وجہ سے حرارت پیدا ہونا شروع ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے اکثر اوقات تاریں گرم ہو جاتی ہیں اور بعض اوقات تو آگ بھی لگ جاتی ہے۔
اگر ہم یہ جاننا چاہیں کہ ہم اتنے کرنٹ کو اتنی رزسسٹنس کی تار میں سے اتنے وقت کے لیے گزاریں تو ہمیں خارج شدہ حرارت کی مقدار حاصل ہو سکتی ہے جس کا کلیہ یہ ہے:-
![]() |
| Image credit:Gemini |
اگر ہم یہ جاننا چاہیں کہ ہم اتنے کرنٹ کو اتنی رزسسٹنس کی تار میں سے اتنے وقت کے لیے گزاریں تو ہمیں خارج شدہ حرارت کی مقدار حاصل ہو سکتی ہے جس کا کلیہ یہ ہے:-
H=I²Rt
اس حرارتی اثر کو بھی کیئ مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے مثال کے طور پر برقی کیتلی میں اس اصول کا استعمال کر کے حرارت پیدا کی جاتی ہے اسی طرح برقی استری میں بھی یہی اصول کار فرما ہے۔
کیمیائ اثر:-
جب کرنٹ کو کسی کیمیائ مرکب(کمپاؤنڈ) میں سے گزارا جاتا ہے تو یہ اس مرکب کو توڑ سکتا ہے مثال کے طور پر پانی کا کلیہ H₂O ہے اگر کرنٹ کو پانی میں سے گزارا جاۓ تو یہ پانی کو توڑ دے گا اور درج ذیل آئنز حاصل ہوں گے۔
H˖ اور OH˗
یہ دونوں آئنز ہیں
کرنٹ گزرنے کا ایک کیمیائ اثر یہ بھی ہے کہ جب کرنٹ ایک مرکب کو اس کے عناصر میں تبدیل کر دیتا ہے تو وہ عناصر نیوٹرل نہیں ہوتے بلکہ ان پر چارج ہوتا ہے انہی چارجز کی وجہ سے یہ آئنز اپنے چارج کے مخالف الیکٹروڈ کی طرف بھاگتے ہیں اور وہاں پر جا کر نیوٹرل ہو جاتے ہیں الیکٹروڈ دو قسم کے ہوتے ہیں ایک کیتھوڈ ہے جس پر منفی چارج ہوتا ہے اور دوسرا اینوڈ ہوتا ہے جس پر مثبت چارج ہوتا ہے الیکٹروڈز کو آپ بیٹری کے ٹرمینلز کے نام بھی دے سکتے ہیں فرض کریں ہمارے پاس کاپر سلفیٹ کا سلوشن ہے کاپر سلفیٹ پانی میں حل کر کے اس میں سے کرنٹ گزاریں کرنٹ گزرنے سے کاپر سلفیٹ ان آئنز میں تبدیل ہو جاۓ گا
Cu²˖ اور So₄²-
اب یہ آئنز اپنے چارج کے مخالف الیکٹروڈ یا ٹرمینل کے طرف بھاگیں گے مثال کے طور پر یہاں پر So₄²- پازیٹو ٹرمینل یا اینوڈ کی طرف بھاگے گا اور مخالف چارج ہونے کی وجہ سے یہ نیوٹرل ہو جائیں گے۔
باقی تینوں اثرات کی طرح اس کی بھی اہمیت ہے اصول سے کوٹنگ کی جاتی ہے کوٹنگ کا اصل مقصد زنگ سے بچانا ہوتا ہے بیٹریوں میں بھی یہی اصول کار فرما ہے۔
