کرنٹ کو کیسے پیدا کیا جاۓ؟کرنٹ بنیادی طور میٹلز میں الیکٹرونز کی وجہ سے بہتا ہے اس لیۓ ہمیں حرکت کرتے ہوۓ الیکٹرانز چاہیئں میٹلز کے اندر بھی الیکٹرونز حرکت کر رہے ہوتے ہیں لیکن یہ حرکت بے ترتیب انداز میں ہوتی ہے اس لیۓ ان سے کرنٹ پیدا نہیں ہو سکتا لیکن جب ہم کسی میٹل یا دھات کو میگنیٹک یا الیکٹرک فیلڈ میں رکھ دیں تو ان فیلڈز کے وجہ سے الیکٹران کی موشن بے ترتیب ہونے کی بجاۓ ایک خاص سمت میں ہو گی جس کی وجہ سے کرنٹ پیدا ہو جاۓ گا الیکٹرک جنریٹر کے اندر مقناطیس لگے ہوتے ہیں جن کی فیلڈز کی وجہ سے دھات کے الیکٹران ایک خاص سمت میں حرکت کرنے لگتے ہیں اور کرنٹ پیدا ہو جاتا ہے یہ کرنٹ پیدا کرنے کا بنیادی تصور ہے لیکن الیکٹرولائٹس میں کرنٹ اس طریقے سے پیدا نہیں ہوتا بلکہ الیکٹرولائٹس میں کیمیکل انرجی کو الیکٹریکل انرجی میں تبدیل کیا جاتا ہے۔
ایک مقناطیس کو ایک تار کے قریب لے جائیں اور تار کو ایک چھوٹے سے ہلب کے ساتھ جوڑ دیں جونہی آپ مقناطیس کو حرکت دیں آپ کے مکینکل انرجی الیکٹریکل انرجی میں تبدیل ہو جاۓ گی نتیجتاً اس تار میں کرنٹ پیدا ہو جاۓ گا ایک یہ بھی یاد رکھنی چاہیۓ کہ اگر آپ مقناطیس کو بار بار حرکت نہیں دیں گے تو کرنٹ پیدا نہیں ہو گا اس کی وجہ یہ ہے کہ فلکس تبدیل نہیں ہو رہا ہو گا آسان الفاظ میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ اس تار میں فیلڈ لائنز کی تعداد تبدیل نہیں ہو رہی ہو گی جب فیلڈ لائنز کی تعداد تبدیل نہیں ہو گی تو کرنٹ پیدا نہیں ہو گا لہذا ہم کہہ سکتے ہیں کہ کرنٹ پیدا کرنے کے لیۓ فیلڈ لائنز کا تبدیل ہونا ضروری ہے مثال کے طو پر ہم ایک تار لیتے ہیں اور اس کو مقناطیس کے قریب لاتے ہیں فرض کریں کہ اب چار فیلڈ لائنز تار میں سے گزر رہی ہیں اور اگر یہ لائنز چار ہی رہیں ان کی تعداد تبدیل نہ کریں تو کرنٹ پیدا ہونا بند جاۓ گا جیسے ہی یہ فلیذ لائنز کی تعداد تبدیل ہونا شروع ہو گی کرنٹ بھی پیدا ہونا شروع ہو جاۓ گا۔
اگر ہم ایک تار کو مقناطیس کے قریب رکھ دیتے ہیں تو اور مقناطیس کو آگے پیچھے حرکت دیں تو اس تار میں سے کرنٹ پیدا ہو جاۓ گا لیکن مقناطیس کو حرکت دینے کے علاوہ بھی ممکنات ہیں۔
1.مقناطیس کو ساکن رکھ کر تار کو حرکت دیں
2.تار کو ساکن رکھ کر مقناطیس کو حرکت دیں
3.تار اور مقناطیس دونوں کو ساکن رکھ کر تار کا ایریا تبدیل کریں اس کام کے لیۓ دائروی تار کو مقناطیس کی فیلڈ میں روٹیٹ کروائیں۔
ایک دلچسپ بات یہ ہے جس فریکوئنسی کے ساتھ آپ مقناطیس کو آگے پیچھے حرکت دیں گے اے سی کرنٹ کی بھی وہی فریکوئنسی ہو گی اگر ہم ڈی سی کرنٹ پیدا کرنا چاہتے ہیں تو ڈی سی کرنٹ بیٹری سے ہم پیدا کر سکتے ہیں بیٹری میں کرنٹ کا بہاؤ مثبت چارجز کی وجہ سے ہوتا ہے اور بیٹری سے پیدا ہونے والے کرنٹ کی فریکوئنسی نہیں ہوتی اس لیۓ بیٹری سے پیدا ہونے والا کرنٹ ڈی سی کرنٹ ہوتا ہے
