رزسسٹنس،کرنٹ گزرنے پر تاریں گرم کیوں ہو جاتی ہیں؟؟

Anees Ur rehman
0
   الیکٹریکل رزسسٹنس سے مراد کرنٹ کے بہاؤ میں رکاوٹ ہے اور یہ رزسسٹنس تار کی وجہ سے ہوتی ہے تار کے ایٹمز وائبریٹ کر رہے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے وہ الیکٹرون کی راہ میں رکاوٹ بنتے ہیں اسی رزسسٹنس کو بلب میں بھی استعمال کیا جاتا ہے بلب میں بہت ہی پتلی تار ہوتی ہے جب یہ تار ذیادہ رزسسٹنس کی وجہ سے گرم ہوتی ہے تو یہ روشنی خارج کرنے لگ جاتی ہے۔
Image credit:Gemini


 رزسسٹنس اور اس پر اثر انداز ہونے والے عوامل

ہمارے پاس پانی کا ایک پائپ ہے اگر اس پائپ کی لمبائ ذیادہ ہو گی تو یقینا پانی کو گزرنے کے لیۓ ذیاہ دشواری کا سامنا کرنے پڑے گا بہ نسبت اس کے کہ پانی کا پائپ چھوٹا ہو اسی طرح رزسسٹنس بھی تار کی لمبائ بڑھنے سے ذیادہ ہو جاتی ہے یعنی کہ ہم کہہ سکتے ہیں کہ تار کی رزسسٹنس اس کی لمبائ کے راست متناسب(ڈائریکٹلی پرپورشنل) ہے۔

   اسی طرح اگر پانی کے پائپ کی موٹائ ذیادہ ہو گی تو وہ آسانی سے گزر جاۓ گا لیکن اگر پانی کے پائپ کے موٹائ کم ہو گی تو پانی کو گزرنے کے لیۓ ذیادہ دشواری کا سامنا کرنے پڑے گا یعنی کہ رزسسٹنس ذیادہ ہو جاۓگی اسی طرح اگر تار ذیادہ موٹی ہو گی یعنی کہ اس کا ایریا اگر ذیادہ ہو گا تو اس کی رزسسٹنس کم ہو جاۓ گی لیکن اگر ایریا کم ہو گا تو رزسسٹنس ذیادہ ہو جاۓ گی اسی وجہ سے بلب سی تار بہت پتلی ہوتی ہے تاکہ اس کی رزسسٹنس ذیادہ ہو جب رزسسٹنس ذیادہ ہو گی تو تار گرم ہو کر روشنی خارج کرنے لگ جاۓ گی۔

   الیکٹریکل رزسسٹنس کا انحصار صرف تار کی لمبائ اور اور اس کے ایریا پر ہی نہیں ہوتا بلکہ یہ اس کے ٹمپریچر پر بھی منحصر ہے اگر کسی تار کا درجہ حرارت بڑھ جاۓ تو اس کی رزسسٹنس بڑھ جاۓ گی اس کی وجہ یہ ہے کہ تار کے ایٹمز کی وائبریشن ذیادہ ہو جاۓ گی جب وائریشن ذیادہ ہو گی تو الیکٹرون کے وائبریٹ کرتے ایٹمز کے ساتھ ٹکرانے کی ممکنات بھی بڑھ جائیں گی اس طرح رزسسٹنس ذیادہ ہو جاۓ گی لیکن اور قسم کے جمیٹیریلز بھی پاۓ جاتے ہیں جن کو اگر گرم کیا جاۓ تو ان کی رزسسٹنس کم ہو جاتی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ کرنٹ کنڈکٹ کرنے کے لیۓ ذیادہ الیکٹرانز آ جاتے ہیں۔

   الیکٹریکل رزسسٹنس ایک اور چیز پر بھی منحصر کرتی ہے وہ ہے کسی بھی میٹیریل کی سپیسفک رزسسٹنس،سپیسفک رزسسٹنس ہر میٹیریل کی مختلف ہوتی ہے۔

   کسی بھی میٹیریل کی رزسسٹنس معلوم کرنے کے لیۓ ایک سادہ سا کلیہ استعمال ہوتا ہے وہ یہ ہے:-

R=pL/A

یہاں پر p سے مراد سپیسفک رزسسٹنس ہے L لمبائ کو ظاہر کرتا ہے جبکہ A ایریا کو ظاہر کرتا ہے جبکہ R رزسسٹنس کو ظاہر کر رہا ہے۔

   اس کلیے کو دیکھیں اگر سپیسفک رزسسٹنس ذیادہ ہو گی تو تار کی رزسسٹنس بھی ذیادہ ہو گی اگر سپیسفک رزسسٹنس کم ہو گی تو تار کی رزسسٹنس بھی کم ہو گی اسی طرح اگر لمبائ ذیادہ ہو جاۓ تو رزسسٹنس بھی بڑھ جاۓ گی اور اگر ایریا بڑھا دیا جاۓ تو رزسسٹنس بھی کم ہو جاۓگی۔

   رزسسٹنس کا یونٹ اوہم ہے رزسسٹنس کے یونٹ کو یہ نام ایک سائنسدان کے نام پر دیا گیا ہے سائنسدان کا نام جارج سائمن اوہم تھا یہ وہی سائنسدان تھے جنہوں نے اوہم کا قانون پیش کیا ان کا قانون رزسسٹنس کو بھی بیان کرتا ہے اگر ان کے قانون سے اوہم کی تعریف نکالیں تو کچھ یوں ہو گی:-

   "اگر کسی کنڈکٹر میں ایک وولٹ کے پوٹینشل ڈفرینس سے ایک ایک ایمپیئر کا کرنٹ بہے تو رزسسٹنس ایک اوہم ہو گی"
   رزسسٹنس کے فوائد بھی ہیں اور نقصانات بھی سائنسدان نقصانات پر قابو پانے کے لیۓ سپر کنڈکٹر بانے جا رہے ہیں جس میں وہ اتنے ذیادہ کامیاب تو نہیں ہوۓ لیکن مستقبل میں امید کی جا رہی ہے کہ سپر کنڈکٹر تیار ہو جائیں گے۔

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)