سرکٹ بریکر،فیوز،ارتھ وائر،بجلی کا محفوظ استعمال

Anees Ur rehman
0
   بجلی کا استعمال آج کل ہر جگہ ہو رہا ہے لیکن اس کے خطرات بھی ہیں مثال کے طور پر کرنٹ ذیادہ گزرنے سے آگ لگ سکتی ہے یا کسی خرابی کی وجہ سے کسی آلے کے میٹل کے خول کو چھونے سے کرنٹ لگ سکتا ہے ان دونوں کا خطرہ ہر وقت موجود رہتا ہے لیکن اس کا حل بھی ہے اس قسن کے خطرات سے نمٹنے کے لیے تین قسم کے آلے استعمال ہوتے ہیں پہلا ہے فیوز دوسرا ہے ارتھ وائر اورتیسرا ہے سرکٹ بریکر۔

فیوز:

   فیوز کے اندر کوئ لمبی چوڑی سائنس نہیں ہے فیوز میں ایک انسولیٹر کے اندر ہوتی ہے جو لائیو وائر کے ساتھ سیریز میں لگائ جاتی ہے جب کسی خرابی کی وجہ سے لائیو وائمیں کرنٹ کا بہاؤ بڑھ جاتا ہے تو فیوز میں موجود تار گرم ہو کر جل جاتی ہے جس کی وجہ سے کرنٹ کا بہاؤ رک جاتا ہے خرابی دور کرنے کے بعد دوبارہ فیوز میں تار ڈال دی جاتی ہے اور کرنٹ دوبارہ بہنا شرور ہو جاتا ہے اہم بات یہ ہے کہ فیوز بھی مختلف اقسام کے ہوتے ہیں یعنی کے ہر فیوز کی کرنٹ کی رینج ہوتی ہے کئ5 ایمپیئر کے ہوتے ہیں کئ 10 ایمپیئر کے ہوتے ہیں اور ہر رینج کے دستیاب ہوتے ہیں مثال کے طور پر ایک گھر کی بجلی 220 وولٹ ہے اور صرف ہونے والی پاور 1000 واٹ ہے اس گھر کے فیوز میں سے گزرنے والا کرنٹ 4.5 ایمپیئر ہو گا لہذا اس گھر کے لیے 5 ایمپیئر کا فیوز کافی ہے اب جب کرنٹ 5 ایمیئپر سے ذیادہ ہو گا تار خوبخود جل جاۓ گی اور کرنٹ بہنا بند ہو جاۓ گا۔

ارتھ وائر:

   ایک مکمل سرکٹ کے لیۓ دو تاریں کافی ہوتی ہیں ایک تار نیوٹرل تار ہوتی ہے دوسری لائیو وائر ہوتی ہے کرنٹ لائیو وائر سے آتا ہے اور نیوٹرل وائر سے واپس ہو جاتا ہے لیکن ایک تیسری قسم کی تار بھی لگائ جا سکتی ہے جو کہ ارتھ وائر ہے اکثر اوقات کسی خرابی کی وجہ سے آلے کے خول پر کرنٹ آ جاتا ہے جسے چھونے سے کرنٹ لگ سکتا ہے مثال کے طور پر پانی کی موٹر کا خول لوہے کا ہوتا ہے اگر اس خول پر کرنٹ آ جاۓ تو چھونے سے کرنٹ لگ سکتا ہے اس سے بچنے کے لیۓ ارتھ وائر استعمال کی جاتی ہے دھاتی خول کو ارتھ وائر کے ذریعے زمین کے ساتھ کنیکشن دیا جاتا ہے جب خول پر کرنٹ آتا ہے تو رزسسٹنس کم ہونے کی وجہ سے کرنت زمین میں چلا جاتا ہے اور چھونے والا محفوظ رہتا ہے کیونکہ انسانی جسم کی رزسسٹنس بہت ذیادہ ہوتی ہے اس لیۓ کرنٹ کم رزسسٹنس والے راستے کو ترجیح دیتا ہے۔
Image credit:Gemini


سرکٹ بریکر:

   سرکٹ بریکر آگ سے بچنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے سرکٹ بریکر کا اصول بہت دلچسپ ہے آگ لگنے کی وجہ سے کرنٹ کا بہاؤ بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ سرکٹ بریکر میں بھی کرنٹ کا بہاؤ بڑھ جاتا ہے کرنٹ کا بہاؤ بڑھنے کی وجہ سے الیکٹرومیگنیٹ لوہے کی پتری کو کھینچ کر کرنٹ کا بہاؤ روک دیتا ہے جب نقص دور کر دیا جاتا ہے تو سرکٹ بریکر کے باہر لگے بٹن سے کرنٹ کا بہاؤ دوبارہ بحال کر دیا جاتا ہے۔
   دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ انسانی جسم کی اپنی رزسسٹنس بھی بہت ذیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے جسم کرنٹ گزرنے میں مزاحمت پیدا کرتا ہے خشک انسانی جسم کی رزسسٹنس تقریبا 100000 اوہم ہوتی ہے لیکن نمی میں یہ رزسسٹنس کم ہو کر صرف چند اوہم رہ جاتی ہے۔

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)