الفا ریڈی ایشن ہیلیئم کے نیوکلیئس پر مشتمل ہوتی ہیں یا یوں کہہ لیں کہ الفا ریڈی ایشن دو پروٹانڑ پر مشتمل ہوتی ہیں لہذا ہم کہہ سکتے ہیں کہ ان کا ماس ذیادہ ہوتا ہے اگر ان کا ماس ذیادہ ہے تو پھر ان ریڈی ایشنز کو راستے سے ڈفریکٹ کرنا بھی مشکل ہو گا اس لیۓ الفا ریز بغیر راستے تبدیل کیۓ یا ڈفریکٹ ہوۓ بغیر سیدھا سفر کرتی ہیں الفا ریڈی ایشن دو پروٹانز پر مشتمل ہیں اور ان پر چارج +2 ہوتا ہے جب یہ ریڈ ایشن مادے کے سے ٹکراتی ہیں تو یہ اس واسطے(میڈیم) سے دو الیکٹرون کھینچ لیتی ہیں اس طرح الفا ریڈی ایشن نیوٹرل ہو کر ہیلیئم کا نیوکلیئس بن جاتا ہے اور واسطے پر –2 چارج آ جاتا ہے جس کو آئیونائزیشن کہتے ہیں یہ ریڈی ایشن چونکہ دو پروٹانز پر مشتمل ہوتی ہیں اس لیۓ ان کا وزن ذیادہ ہوتا ہے ایک الفا پارٹیکل الیکٹرون کی نسبت 7000 گنا ذیادہ ماس رکھتا ہے جب وزن ذیادہ ہو گا تو یقیناً یہ واسطے کے اندر اتنی سرائیت بھی نہیں کر سکیں گی اس لیۓ یہ مادے کے اندر بہت کم سرائیت کرتی ہیں کہا جاتا ہے یہ ریز ہوا میں صرف چند سینٹی میٹر تک سرائیت کر سکتی ہیں یا گھس سکتی ہیں ان کی اسپیڈ تقریباً 1×10⁷ms-¹ ہوتی ہیں جب یہ مادہ کے ساتھ انٹریکٹ کرتی ہیں تو یہ نہ صرف ساکن حالت میں آ جاتی ہیں بلکہ اپنی توانائ بھی کھو دیتی ہیں اور ایکس ریز خارج کرتی ہیں۔
اسی طرح بیٹا ریز کو دیکھتے ہیں بیٹا پارٹیکل ایک الیکٹران پر مشتمل ہوتا ہے اسی وجہ سے بیٹا پارٹیکل کا ماس بھی کم ہوتا ہے جس کی وجہ یہ مادے میں الفا ریز کی نسبت ذیادہ سرائیت کر سکتی ہیں یہ ہوا میں کیئ میٹر تک سرائیت کر جاتی ہے بیٹا ریز کی آئیونائزیشن کی صلاحیت الفا ریز کی نسبت 100 گنا کم ہوتی ہے اس لیۓ یہ مادے میں 100 گنا ذیادہ سرائیت کر سکتی ہے بیٹا ریز ماس کم ہونے کی وجہ سے سیدھا سفر نہیں کر سکتیں اور ڈفریکٹ ہو جاتی ہیں ان کی رینج اس طرح سے معلوم نہیں کی جاتی جیسے الفا ریز کی معلوم کی جاتی ہے بیٹا ریز ہر وقت ڈفریکٹ ہوتی رہتی ہیں اور اگر راستے کا پیٹرن دیکھیں تواس کے راستے میں کیئ موڑ دیکھنے کو ملیں گے جیسا کہ ایک موج(ویو) ہوتی ہے اس کی رینج میں ڈسپلیسمنٹ معلوم کریں گے اور فاصلے کو نہیں دیکھیں گے۔
الفا اور بیٹا ریز جب کسی خاص شے کی سطح سے ٹکراتی ہیں تو روشنی پیدا کرتی ہیں مثال کے طور پر ذنک سلفائیڈ پر ٹکرانے سے یہ روشنی پیدا کرتی ہیں۔
گاما ریز کی سرائیت کرنے کی صلاحیت سب سے ذیادہ ہوتی ہے یہ فوٹانز پر مشتمل ہوتی ہیں۔
گاما ریز انورس سوکیئر لا کی پیروی کرتی ہے انورس سوکیئر لا کے مطابق گاما ریز جتنی اپنے سورس سے دور ہوتی جائیں گی اس کی انٹینسٹی بھی کم ہوتی جاۓ گی۔
ماس بہت کم ہوتا ہے اس کی آئیونائزیشن کی صلاحیت بہت کم ہوتی ہے شاذونادر ہی فوٹان الیکٹرون کو نکال دے گاما ریز مادے کے ساتھ تین طرح سے انٹریکٹ کرتی ہے اور اس انحصار گاما ریز کی توانائ پر ہے۔
1.اگر گاما ریز کی توانائ 0.5MeV ہو گی تو وہ فوٹو الیکٹرک ایفیکٹ ہو گا
2.اگر گاما ریز کی توانائ درمیانی ہو گی تو کامپٹن ایفیکٹ ہو گا
3.اگر گاما ریز کی توانائ 1.02 تو پیئر پروڈکشن ہو گا
نیوٹران نیوٹرل ہونے کی وجہ سے آئیونائزیشن کی صلاحیت بہت کم ہوتی ہے نیوٹران اس وقت تک ڈفریکٹ نہیں ہوتی جب تک نیوٹران کے راستے میں کوئ نیوکلیئس نہ آۓ نیوٹران کی سرائیت کرنے کی صلاحیت بھی بہت اچھی ہوتی ہے نیوٹران اگر کو پانی یا ربڑ پر انجیکٹ کیا جاۓ تو یہ اسے جذب کر لیں گے چند مزید اشیا کے علاوہ نیوٹران چیزوں میں سرائیت کر جاتا ہے
