ہم یہ کیسے جانتے ہیں کہ ایک میٹر یا ایک فٹ کتنی لمبائ ہوتی یے؟؟

Anees Ur rehman
0

 پیمائش۔(2) لمبائ کا سٹینڈرڈ 

ہم یہ کیسے جانتے ہیں کہ ایک میٹر یا ایک فٹ کتنی لمبائ ہوتی یے؟؟

لمبائ کی تعریف یوں کی جا سکتی ہے کہ دو پوائنٹس کے درمیان کا فاصلہ۔1120 میں انگلیڈ کے بادشاہ نے لمبائ کا سٹینڈرڈ اپنے ملک کے لیے متعارف کروایا جو کہ اس کی ناک سے لے کر اس کی کھینچی ہوئ بازو کے آخر تک کے فاصلے کے برابر تھا اور اس سٹینڈرڈ کو بادشاہ نے "یارڈ“ کا نام دیا۔


 اسی طرح فٹ فرانس کے ایک بادشاہ لوئس کے پاؤں کی لمبائی کے برابر تھا لیکن بادشاہ تو فوت ہوتا یے اور نیا آ جاتا ہے اس لیے یہ سٹینڈرڈز قابل استعمال(ہر دور کے لیے) نہیں تھے۔


پھر 1792 میں فرانس میں پہلی مرتبہ "میٹر“ کی تعریف کی گئی جو کہ زمین کے نارتھ پول سے لے کر ایکویٹر تک کے فاصلے کا 1/ten million کے برابر تھا لیکن یہ سٹینڈرڈ بھی کائنات میں ہر جگہ کام نہیں کرتا کیونکہ یہ بہت زیادہ precise نہیں ہے اس کے بعد 1960 میں میٹر کی ایک اور تعریف کی گئی کہ ایک میٹر ایک خاص قسم کی پلاٹینم اریڈیم کی بار پر موجود دو لائنوں کے درمیان فاصلہ کف برابر یے لیکن موجود ٹیکنالوجی اور بہت زیادہ ایکوریسی منگتی یے۔


جس کے بعد پھر 1970 ایک اور سٹینڈرڈ متعارف کروایا گیا جس میں ایک میٹر کرپٹان-86 سے نکلنے والی اورینج ریڈ لائٹ کی ویولینتھ کا 1650763.73 کے حاصل ضرب کے برابر یے۔


لیکن یہ تعریف بھی فٹ نہیں آئ اور اسے ہھر تبدیل کر دیا گیا اب جو موجود سٹینڈرڈ ہے اس کی تعریف یہ یے کہ وہ فاصلہ جو روشنی 1/299792458 سیکنڈ میں طے کرتی ہے ایک میٹر کہلاتا ہے۔اب یہ جو تعریف ہے یہ کائنات کے ہر ایک کونے میں ٹھیک یے۔

Img credit goes to Gemini 


Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)