نیوٹن کا تیسرا قانون

Anees Ur rehman
0

نیوٹن کا تیسرا قانون

 نیوٹن کے تیسرے قانون کے مطابق جب ایک جسم دوسرے جسم پر فورس لگاتا ہے تو دوسرا جسم بھی اسی فورس کی مقدار(الٹ سمت میں)کے ساتھ فورس لگاتا ہے۔مثال کے طور پر ایک آدمی دیوار پر فورس لگاتا ہے اور دیوار ردعمل کے طور پر آدمی پر فورس لگاتی ہے جس کی سمت آدمی کی طرف ہوتی ہے۔

یہاں تک تو بات ٹھیک ہے لیکن اگر کوئ جسم فورس لگانے پر حرکت کرنے لگے تو؟؟مثلا میز فورس لگانے پر حرکت کرنے لگتی ہے کیا یہاں بھی نیوٹن کا تیسرا قانون عمل کر رہا ہے اگر ہاں تو میز کیوں حرکت کرنے لگی کیونکہ فورسز تو کینسل ہو جانی چاہیے میز آدمی پر اور آدمی میز پر فورس الٹ سمت میں فورس لگاتا۔

نیوٹن کا قانون یہاں پر عمل کر رہا ہے لیکن غلطی ہمارے سمجھنے میں ہے جب بھی نیٹ فورس معلوم کرنے لگیں تو صرف ایک جسم کو لیں ہمارا فوکس میز پر لگنی والی فورسز ہیں۔

میز پر تین قوتیں عمل کر رہی ہے پہلی قوت میز زمین پر لگا رہی دوسری زمین میز پر لگا رہی ہے چونکہ دونوں الٹ سمت میں ہیں اس لیے بیلنس ہو جائیں گی۔تیسری فورس آدمی کی جانب سے میز پر لگ رہی ہے اس تیسری قوت کی وجہ سے میز میں ایکسلیریٹ کرنے لگتی ہے۔


پھر بھی نیوٹن کے تیسرے قانون کے مطابق میز آدمی پر بھی فورس بھی لگا رہی ہے اور آدمی میز پر فورس لگا رہا ہے دونوں پر فورسز کو علیحدہ علیحدہ معلوم کریں تو معلوم ہوتا ہے دونوں ایک دوسرے پر فورس لگا رہے فورسز کی مقدار ایک جیسی ہے اور سمت الٹ۔مختصراً ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ فورس کی منتقلی کا قانون یے۔ راکٹ اسی قانون کے تحت فضا میں سفر کرتے ہیں۔

Image credit:Gemini




Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)