اپنے گھر کا بل خود کیسے معلوم کریں؟

Anees Ur rehman
0

 اپنے گھر کا بجلی کا بل خود کیسے معلوم کریں؟؟

سب سے پہلے اپنے تمام گھر بلب دیکھیں اور چیک کریں کتنے واٹ کے ہیں؟؟پھر پنکھوں کی پاور دیکھیں اور پھر سب اپلائنسز کی۔

ان تمام کی پاور جمع کریں اور ا  وقت سے ضرب دے دیں جتنا وقت چلتے ہیں۔مثلا ایک گھر میں گھر میں چار بلب ہیں چاروں بلب 100W کے ہیں فرض کریں یہ بلب 10 گھنٹے کے لیے جلتے ہیں:


4×100×10Wh=4000Wh=4KWh


مطلب ایک دن میں یہ چار بلب 0.4 بجلی کے یونٹ استعمال کریں گے پورے مہینے کے یونٹ نکالنے کے لیے اس کو 30 سے ضرب دے دیں۔


4×30=12KWh=12 units

KWh=1 unit


کلو واٹ آور دراصل توانائی کی اکائی ہے اور ایک کلو واٹ آور بجلی کے ایک یونٹ کے مساوی ہوتا ہے۔اب فرض کریں گھر میں دو پنکھے بھی لگ  ہیں جو چودہ گھنٹے استعمال ہوتے ہیں اور ہر ایک پنکھے کی پاور 200W ہے:


200×2×14=5600Wh=5.6KWh

5.6×30=168KWh=168 units


یہ وہ یونٹ ہیں جو پنکھے استعمال کریں گے اب بلب اور پنکھے دونوں کے یونٹ جمع کر دیں


168+12=180 units 


یہ رہے وہ یونٹس جو آپ نے ایک ماہ میں چار بلب اور دو پنکھے استعمال کرنے کی وجہ سے بنے اگر اسی طرح گھر میں دوسری اپلائنسز ہیں جیسے ائیر کنڈیشنر یا موٹر وغیرہ ان کے بھی یونٹ اسی طرح نکالے جا سکتے ہیں ان سب کے یونٹس کو جمع کی جیئے اور کل یونٹس آپ کے سامنے۔

اب اگر ایک یونٹ کی قیمت آپ کو پتا ہے تو اس کو کل یونٹس سے ضرب دیں اور بجلی کا بل آ جاۓ گا یاد رہے یہ اس بل میں کسی قسم کا ٹیکس شامل نہ ہو گا۔

Image credit:Gemini




Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)