جب کسی تار میں سے چارجز گزر رہے ہوتے ہیں تو ان کے پاس کائنیٹک اور پوٹینشل انرجی ہوتی ہے یہ توانائ ہم اپنے گھروں میں عام مقاصد کے لیۓ استعمال کرتے ہیں لیکن اگر کوئ یہ جاننا چاہے کہ کہ وہ کتنی توانائ استعمال کر رہے ہیں تو اس کے لیے اس کو حساب کا سہارا لینا پڑے گا الیکٹرک پاور بھی کچھ یہی بتاتی ہے کہ آپ کتنی توانای استعمال کر ر ہے ہیں جس کی تعریف یوں کی جاتی ہے:-
"اکائ وقت میں استعمال شدہ توانائ الیکٹرک پاور کہلاتی ہے"
پاور کا ایس آئ یونٹ واٹ ہے جبکہ پاور کا کلیہ یہ ہے:-
P=E/t
اس کی تشریح یوں کی جا سکتی ہے کہ اگر آپ ایک سیکنڈ میں ایک جول توانائ صرف کریں تو الیکٹرک پاور ایک ہو گی ایک عملی زندگی کی مثال سے سمجھتا ہوں فرض کریں کہ ہمارے پاس ایک بلب ہے وہ بلب ایک سیکنڈ میں 60 جول توانائ خرچ کرتا ہے تو اس کا مطلب ہو گا کہ اس بلب کی پاور 60 واٹ ہو گی اگر اسی طرح کا کوئ اور بلب 60 جول کی توانائ 2 سیکنڈ میں خرچ کرتا تو اس کی پاور 30 واٹ ہوتی ریاضی کی زبان میں:-
E=60J t=2s P=?
P=E/t
P=60/2
P=30W
ہم نے یہاں پر پاور انرجی اور وقت کی مدد سے نکالی ہے لیکن اگر ہمارے پاس وقت اور توانائ نہ ہوں تو ہم ایک دور کلیہ استعمال کر سکتے ہیں یہ کلیہ بھی اسی کلیے سے نکلا ہے:-
P=E/t
کرنٹ کا کلیہ یہ ہے:
I=Q/t
t کی قیمت نکالنے سے:
t=Q/I
اب t کی قیمت درج کر دیں
P=EI/Q
وولٹیج کا کلیہ یہ ہے:
E/Q=V
E/Q برابر آتا ہے V کے اس لیۓ ہم لکھ سکتے ہیں کہ:
P=VI
اگر اسی طرح ہمیں وولٹیج بھی نامعلوم ہو تو اس کلیہ کی مدد سے الیکٹرک پاور نکال سکتے ہیں:
P=VI
اوہم کے قانون کے مطابق:
V=IR
قیمت درج کر دیں
P=I²R
یہ ایسے کلیے ہیں جن کی مدد سے ہم الیکٹرک پاور کی قیمت نکال سکتے ہیں
اب یہاں پر ہم نے توانائ کا یونٹ جول لیا ہے لیکن جول ایک بہت چھوٹا یونٹ ہے اس لیے ہم اس کے متبادل کلوواٹ آور استعمال کرتے ہیں ایک کلو واٹ آور کی تعریف یہ کی جاتی ہے:-
"توانائ کی وہ مقدار جو ایک کلو واٹ(ایک ہزار واٹ) پاور سے ایک گھنٹہ میں حاصل کی جا سکتی ہے کلو واٹ آور کہلاتی ہے"
ریاضی کی زبان میں:
1kwh=1000×3600
1kwh=3600000
1kwh=3.6×10⁶
1kwh=3.6MJ
یہ وہ توانائ ہے جو ایک کلو واٹ آور کے برابر ہوتی ہے بجلی ایک یونٹ بھی ایک کلو واٹ آور کے برار ہوتا ہے اگر ہمیں واٹ کی تعداد جو ہم نے استعمال کیۓ ہیں اور ایک یونٹ بجلی کی قیمت معلوم تو ہم بجلی کا بل نکال سکتے ہیں:
بجلی کے بل کی قیمت=(واٹ×وقت×ایک یونٹ کی قیمت)/1000
ایک بات یاد رکھیۓ گا کہ بل کی قیمت نکالنے کے لیۓ وقت گھنٹوں میں ہو اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم ضرب ایک یونٹ کی قیمت کے ساتھ دے رہے ہیں۔
ایک مثال سے سمجھاتا ہوں فرض کریں ہمارے ایک بجلی کے میٹر سے صرف ایک موٹر چلتی ہے اور وہ 2000 واٹ ایک گھنٹے میں استعمال کرتی ہے اور ایک یونٹ کی قیمت تقریبا 20 روپے ہے تو بجلی کے بل کی قیمت یہ ہو گی۔
قیمت=(2000×1×20)/1000
قیمت=40 روپے
بجلی کے بل کی قیمت 40 روپے ہو گی یہ قیمت صرف ایک گھنٹے کی نکلی ہے ایک مہینے کی قیمت نکالنے کے لیے 30 کے ساتھ ضرب دینی ہو گی۔
